Faraz Faizi

Add To collaction

May-13-2022-تحریری مقابلہ.یہ وقت قیمتی ہے)یہ وقت بھی گزر جائے گا۔



وقت اللہ رب العزت کی بیش بہا نعمت ہے جس کا ضائع ہونا ہماری زندگی کی بربادی کا سبب بن سکتا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ وقت کی قدر و قیمت کو سمجھنے والے ہی کامیابی منزلوں ہمکنار ہوئے ہیں۔جو وقت کی قدر نہیں کرتے وقت انہیں برباد کردیتا ہے۔خیال رہے وقت کے پاس بھی اتنا وقت نہیں کہ وہ کسی کو وقت دے،! ہمیں وقت کی قدر کرکے اسے مٹھی میں کرنا ہوتا ہے تبھی ہم زندگی کی اصل روح سے واقف ہوسکتے ہیں۔ وقت کی اہمیت کا اندازہ ہو اس لئے صرف ایک حکایت پیش کی جاتی ہے جس سے آپ بخوبی اندازہ کر پائیں گے کی وقت ہمارے غم اور خوشی میں کس طرح معاون و مددگار ہے۔ملاحظہ ہو:


حکمت بھری تحریر

منقول ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے كہا : مجھے كوئى اىسى تحرىر دو كہ جب میں اسےغم کی حالت میں دیكھوں تومجھےخوشى ہو اورخوشى کی کیفیت میں دیکھوں  تو غم طاری ہوجائے۔ تو اس عقل مند وزیر نے بادشاہ كو ایک تحرىر دى جس میں لکھا تھا : ’’یہ وقت بھی گزر جائے گا‘‘یہ تحریرہروقت بادشاہ كے پاس موجود رہتی ، وہ جب  خوشى میں اسے دیكھتا تو یہ سوچ کرغم زدہ ہوجاتا کہ یہ خوشیوں کے دن عنقریب ختم ہوجائیں گے۔ اسی طرح  جب غم كى کیفیت میں اس  تحریر کو پڑھتا تویہ سوچ کراس كا غم غلط ہوجاتا کہ عنقریب یہ غم کے بادل چھٹ جائیں گے۔

قارئین! دنیا آزمائشوں کا گھر ہےاس  میں جہاں بیشمار راحت سامانیاں ہیں وہاں رنج وغم کے پہاڑ بھی ہیں ، آسانیوں کے ساتھ ساتھ مشکل ترین گھاٹیاں بھی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے انسانیت وجودمیں آئی ہے اس وقت سے آج تک عام مؤمنین بلکہ انبیا و مرسلین کو بھی راحتیں اورمُسرّتیں ملنے کے ساتھ ساتھ طرح طرح کی آزمائشیں اورمصیبتیں پہنچتی رہیں بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے مُقرّب بندوں کو آسانیوں کے بجائے مشکلات کا زیادہ سامنا کرنا پڑامگر وہ نُفُوسِ قدسیہ حرفِ شکایت زبان پر لانےکے بجائے ہمیشہ خَندہ پیشانی کے ساتھ مصائب و آلام برداشت کرتے رہے۔ لہٰذا ہمیں بھی ان بزرگ ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی طرف سےملنے والی نعمتوں پرشکر اور مصیبتوں پر صبر کرنا چاہئے مگر افسوس !ہم آسانیوں میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی یاد کو بھلاتے اور مشکلوں میں صبر کے بجائے واویلا مچاتے ہیں۔ بیان کردہ حکایت میں ہمارے لئے نصیحت ہی نصیحت ہے کیونکہ اگر ہم بھی اپنے ذہن کے کسی گوشے میں یہ بات  راسخ کرنے میں کامیاب ہوجائیں کہ’’ ىہ وقت بھی گزر جائے گا ‘‘ تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ عقلمند وزیر کی یہ تحریر جہاں ہمیں خوشی کے مواقع پرخلافِ شرع اندازمیں خوشیاں منانے یا حصولِ نعمت پر بے جا اترانے اور غُرور وتکبر میں مُبتلا ہونے سے بچانے میں مُعَاوِن ہوگی وہیں مختلف بیماریوں ، پریشانیوں ، تکلیفوں اور مشکل ترین حالات میں صبرکرنا بھی ہمارے لئے آسان ہو جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ ڈھیروں اجر و ثواب کا خزانہ بھی ہاتھ آئے گا۔ 

اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:وَاللّٰهُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ(۱۴۶) (پ ۴،اٰل عمران:۱۴۶)


ترجَمۂ کنز الایمان : اور صبر والے اللہ کو محبوب ہیں۔


لہذا ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگی کے ہر اوقات کو غنیمت جانیں خاص کر مصیبت کے اوقات کو، کیوں کہ وہ لمحے ہمیں بہت زندگی میں سکھاتے ہیں اور صبر و استقامت کا سبق دیتے ہیں جنکے ذریعے ہم اپنے رب کی بارگاہ منظور و مقبول ہوکر بے شمار اجر کے مستحق ہوتے ہیں۔


ازقلم: فرازفیضی

   6
5 Comments

Fareha Sameen

14-May-2022 08:57 PM

Nice

Reply

Mamta choudhary

14-May-2022 08:56 PM

Nice

Reply

Arshik

14-May-2022 08:24 PM

Nice

Reply